Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا، پاکستان

پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤود نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تجارت اور سرمایہ کاری کے امور میں پاکستانی وزیراعظم کے سینیئر مشیر عبدالرزاق داؤد نے مشترکہ تجارتی کمیٹی کے نویں اجلاس میں شرکت کے لئے اپنے عنقریب دورہ تہران کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان زیادہ سے زیادہ ایرانی مصنوعات درآمد کرنا چاہتا ہے۔

پاکستانی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایران سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں منڈیوں کی توسیع اور مشترکہ سرحدوں پر تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لئے حکومت اسلام آباد کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے ایوان ہائے تجارت کی جانب سے دونوں ملکوں کی جانب سے صوبائی سطح پر تجارتی معاملات میں فعال کردار ادا کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس