پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ
Sep ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
پاکستان میں کورونا پر قابو پا لیا گیا تھا لیکن ادھر کچھ دنوں سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ پھر شروع ہو گیا ہے ۔
پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ستائیس ستمبر کی صبح ملک میں کورونا کے مزید چھے سو چوراسی نئے مریضوں اور چھے اموات کا اضافہ ریکارڈ گیا۔
اس دوران دو سو اسّی افراد کورونا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ دس ہزار دو سو پچھتر ہو چکی ہے جن میں چھے ہزار چار سو ستاون افراد جاں بحق جبکہ دو لاکھ پچانوے ہزار چھے سو تیرہ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد چھے ہزار سے نیچے چلی گئی تھی لیکن اب یہ تعداد بڑھ کے آٹھ ہزار دو سو کو پار کر گئی ہے۔