Sep ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات آٹھ ہزار سے زائد

پاکستان میں کورونا مہار ہو جانے کے بعد ایک بار پھر حالیہ دو ہفتوں کے دوران کورونا میٹر میں تیزی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اٹھائیس ستمبر کی دوپہر تک ملک میں کورونا کے مزید چھے سو چـھیاسٹھ نئے مریضوں اور نو اموات کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متاثرین میں دوسو اکیاون کا تعلق سندھ سے، تہتر کا تعلق بلوچستان سے اور چوراسی کا تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نو اموات میں سے چھے کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ دس ہزار آٹھ سو اکتالیس ہوچکی ہے جن میں چھے ہزار چار سو چھیاسٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو لاکھ چھیانوے ہزار بائیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد آٹھ ہزار تین سو ترپن ہو گئی ہے۔

ٹیگس