Oct ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان نے باسمتی چاول رجسٹر کرانے کی ہندوستان کی درخواست کو چیلنج کردیا

پاکستان نے یوروپی یونین میں باسمتی چاول رجسٹر کرانے کی ہندوستان کی درخواست کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤود نے بتایا ہے کہ ہندوستان نے یورپی یونین میں باسمتی چاول کی رجسٹریشن کی درخواست دی ہے لیکن پاکستان ہندوستان کو باسمتی چاول کا خصوصی ٹیگ نہیں حاصل کرنے دے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے یورپی یونین میں ہندوستان کی اس درخواست کا جواب دینے اور اپنے موقف کا بھر پور دفاع کا فیصلہ کیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ باسمتی چاول کی زیادہ پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے اور اسلام آباد حکومت باسمتی چاول کی واحد ملکیت کے ہندوستان کو دعوے کو غلط ثابت کرے گی۔

ٹیگس