کراچی میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل فائرنگ میں جاں بحق
Oct ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
وفاق المدارس کے رکن اور جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر جاں بحق کردیا ۔
پاکستانی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ مولانا عادل خان شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں اپنی کار میں موجود تھے اسی وقت موٹرسائیکل پر سوار حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی انہیں فوری طور پر لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے -
اس حملے میں مولاناعادل کے ساتھی مارے گئے ہیں - پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے اس طرح کے واقعات سامراجی طاقتوں کی ایما پر ان کے ایجنٹوں کے ذریعے ہی انجام پا رہے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات کا مقصد پاکستان کے حالات کو خراب کرنا اور اتحاد امت کو نقصان پہنچانا ہے ۔