Oct ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۱ Asia/Tehran

سرزمین پاکستان کے شہر لاہور میں حسینیوں کا عظیم الشان یزیدیت شکن اجتماع ہوا جس میں 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور اپنے مولا سے تجدید عہد کیا۔

اس عظیم الشان اجتماع میں ہر فرقے اور مذہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اجتماع میں اہل سنت، ہندو اور سیکھ برادری کے افراد نے بھی شرکت کی اور انہوں نے امام مظلوم سید الشہداء سے اپنی عقیدت اور جذبات کا اظہار کیا۔ اس عظیم الشان اجتماع کے شرکاء نے یہ ثابت کر دیا کہ امام مظلوم نے دین اسلام کی حفاظت میں اپنی اور اپنے گھرانے کی قربانی پیش کی ۔ پاکستانی حسینیوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ ہمیشہ سے ولایت کے پیروکار رہے ہیں اور وہ استعماری طاقتوں کی سازشوں سے عالم اسلام کی نجات کے لئے کسی بھی طرح کی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

اردو SAHAR TV رپورٹ

فارسی IRIB رپورٹ

اس عظیم الشان اجتماع سے حوزہ علمیہ عروۃ الوثقی کے پرنسپل جناب سید جواد نقوی صاحب، منہاج القرآن ادارے کے سربراہ رانا محمد ادریس صاحب اور عیسائی برادری کے فراز ملک نے خطاب کیا۔

سحر اردو رپورٹ

ٹیگس