Oct ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے معاملات میں ایک بار پھر اضافہ

پاکستان بھر میں کورونا کے معاملات میں ایک بار پھر اضافے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ملک بھر میں کورونا کے معاملات میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملات مثبت آنے کی شرح پچھلے پچاس روز کے دوران بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح دو آعشاریہ تین سات فی صد رہی ہے۔

پاکستان کے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب کورونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات کو سنجیدہ لیں بصورت دیگر حکومت کو سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔

پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ اکیس ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد نو ہزار دوسو سے زائد ہے۔

ٹیگس