دہشتگردوں کا حملہ، بارہ پاکستانی سکیورٹی اہلکار جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i374303-دہشتگردوں_کا_حملہ_بارہ_پاکستانی_سکیورٹی_اہلکار_جاں_بحق
پاکستان میں دہشت گردی کے دو الگ الگ واقعات میں کم سے کم بارہ سیکورٹی اہلکاروں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کا حملہ، بارہ پاکستانی سکیورٹی اہلکار جاں بحق

پاکستان میں دہشت گردی کے دو الگ الگ واقعات میں کم سے کم بارہ سیکورٹی اہلکاروں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے او جی ڈی سی ایل کے کاروان پر مکران کوسٹل ہائی پر اورماڑہ کے قریب حملہ کیا ہے جس میں چھے سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔

اس واقعے کے بعد سیکورٹی اداروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس سے پہلے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک افسر اور پانچ فوجی اہلکار مارے گئے تھے۔

پاکستانی فوج  کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی قافلے کے راستے میں یہ دھماکہ آئی ای  ڈی  کے ذریعے کیا گیا تھا۔

تاحال کسی بھی شخص یا گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔