پاکستان میں کورونا پھرسراٹھا رہا ہے
پاکستان میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی کورونا وائرس ایک بار پھر پھیل رہا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 اموات ہوئیں جبکہ 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 ہو گئی، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 654 ہو گئی۔
کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 069 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار 62 ٹیسٹ کیے گئے۔
دوسری جانب لاہور کے میو اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس گیا نہیں ہے ابھی موجود ہے، احتیاط کریں اور ماسک پہنیں۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ امیر علاج کے لیے کہیں نہ کہیں پہنچ جاتے ہیں غریبوں کا مسئلہ ہے، ہماری حکومت کا فوکس صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی ذات سے نکل کر کسی اور کے لیے کام کرنا ہی انسانیت ہے ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ماسک کے ساتھ ہیلمٹ والا کام نہ کریں جب پولیس اہلکارا نظر آئے تو پہنیں۔