Oct ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان، کورونا سے مزید 13 اموات

یورپی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا ایک بارپھر بے قابو ہو گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 715 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں اب تک 42 لاکھ 4 ہزار 320 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 27 ہزار 50 نئے ٹیسٹ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے۔ اب تک 3 لاکھ 9 ہزار 646 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 586 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کا نقشہ تبدیل کر دینے والی عالمی وبا کی پاکستان میں ایک نئی لہر کا آغاز ہوا ہے اور گزشتہ چند روز میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

پاکستانی حکام نے بارہا خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل نہ کیا تو پھر حالات بے قابو ہو جائیں گے۔

 

ٹیگس