پاکستان ; پشاور کے ایک مدرسے میں دھماکہ، 7 جاں بحق 110 زخمی
پاکستان ایک باہر پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور منگل کو پشاور کے ایک مدرسے پر ایک دہشت گردانہ حملے میں پانچ لوگ جاں بحق ہو گئے۔
منگل کی صبح پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد کے مدرسے میں ایک خوفناک دھماکا ہوا جس میں 7 افراد جاں بحق اور 110 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ امدادی اداروں کے حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے دھماکہ مقامی مدرسہ کے قریب ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک بیگ میں رکھا گیا تھا، جو ایک شخص رکھ کر گیا تھا۔
اے آئی جی شفقت ملک نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، جو ٹائم ڈیوائس سے منسلک تھا۔
اس سے قبل بعض سیکورٹی اداروں نے پشاوراورکوئٹہ میں دہشت گردی سے متعلق الرٹ جاری کیا تھا۔