Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • لاہور میں عظیم الشان ’وحدت امت میراث نبوت‘ کانفرنس

یکم نومبر کو پاکستان کے شہر لاہور میں ’وحدت امت میراث نبوت‘ عنوان کے تحت ایک  عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہزاروں فرزندان توحید شریک ہوئے۔

اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں شہر لاہور اور ملکِ پاکستان کے نامور علماء اور دانشوروں نے شریک ہو کر امت اسلامیہ کو اتحاد، بھائی چارے اور وحدت و ہمدلی کا واضح پیغام دیا۔

 | وحدت اسلامی کانفرنس  | جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور

کانفرنس کا انعقاد شہر کی معروف دینی درسگاہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے زیر اہتمام اور حجت الاسلام مولانا سید جواد نقوی صاحب کی قیادت میں کیا گیا۔

وحدت اسلامی کانفرنس  | جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور

 

کانفرنس کے دوران سنی شیعہ تمام فرزندان اسلام نے ایک ساتھ نماز ظہر و مغرب ادا کی۔ اسی طرح کانفرنس کے اختتام پر تمام شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر دعائے وحدت کی بھی تلاوت کی۔


نوٹ : اس کانفرنس کو یوٹیوب پر ملاحظہ کرنے کے لئے مندرجہ ذیل لینکس پر کلیک کریں :
1st and 2nd Session 

3rd Session 

ٹیگس