پاکستان میں پہلی بار پنجاب میں ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی قائم
لاہور: پنجاب میں پاکستان کی پہلی ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی قائم ہوگئی۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے حفظانِ صحت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی کے قیام کو اہم قرار دے دیا۔
تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی خدمت کے لیے بنائی گئی ہے، اتھارٹی فوڈ سکیورٹی، غذائیت کی فراہمی اور ملاوٹ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ خوراک، زرعی مصنوعات اور ادویات کی شفاف نگرانی کے لیے ریگولیٹری ادارے کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
تقریب سے خطاب میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا زرعی ملک ہونے کے باوجود عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیب نہ ہونا لمحۂ فکریہ تھا ، جدید لیب نہ ہونے سے برآمدکنندہ اور صارف دونوں نقصان اٹھا رہے ہیں۔
تقریب میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ خواتین سائنس دانوں کے لیے تعمیر ہاسٹل کا افتتاح کیا ۔