عمران خان کا حزب اختلاف پر فوج کو بغاوت پر اکسانے کا الزام
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i375510-عمران_خان_کا_حزب_اختلاف_پر_فوج_کو_بغاوت_پر_اکسانے_کا_الزام
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے فوج کو بغاوت کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • عمران خان کا حزب اختلاف پر فوج کو بغاوت پر اکسانے کا الزام

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے فوج کو بغاوت کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔

سوات میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تیس سال حکمرانی کر کے ملک کو لوٹنے والی دونوں جماعتوں کے سربراہان این آر او مانگ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف نے نواز شریف اور زرداری کو این آر او دے کر اس ملک  پر  سب سے بڑا ظلم کیا کیونکہ ان دونوں نے پاکستان کا قرض چھے ہزار ارب سے تیس ہزار ارب روپے تک پہنچا دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف اپنا لب و لہجہ مزید سخت کرتے ہوئے کہا کہ سارے پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں اور ان میں سے ایک ڈاکو لندن میں بیٹھ کر فوج کو بغاوت کے لیے اکسا رہا ہے۔ ان کا اشارہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب تھا  جو عدالتی فیصلے کے تحت علاج کے لیے گزشتہ سال لندن گئے تھے اور تب سے وہاں مقیم ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے فوج اور عدلیہ پر حملہ کرکے جو کھیل شروع کیا ہے وہ ملک سے کھلی دشمنی کے مترادف ہے۔