Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا وائرس کی دوا آخری مرحلے میں

پاکستان میں کورونا وائرس کا دوا تیاری کے آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ یہ بیڑا کراچی کی ایک یونیورسٹی نے اٹھایا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا کے علاج کی دوا تیاری کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوا کا کلینیکل ٹرائل جاری ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر شوکت علی نے بتایا ہے کہ کلینیکل ٹرائل میں آئی سی یو میں داخل کورونا کے انتہائی بیمار مریضوں کی ریکوری ساٹھ فیصد اور شدید بیمار مریضوں میں اس دوا سے ریکوری سو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے سی آئی وی آئی جی، انجیکشن پر کام کا آغاز مارچ میں شروع کیا گیا۔ یہ انجیکشن کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کے پلازما سے اینٹی باڈیز کشید کرکے تیار کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں اسی کے ساتھ پھیپڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ نیا آلہ کوویڈ ڈیوائس مکمل طور پر پاکستان کے اندر تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے پھیپھڑوں کے اندر کورونا انفیکشن کی مقدار کا تعین کیا جا سکے گا۔

ٹیگس