Mar ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی شرح میں دس اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ

پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی شرح بڑھ کے دس اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے ۔ پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید چار ہزار سات سو ستاون نئے مریضوں اور اٹھتر نئی اموات کا اندراج کیاگیا۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو ہزار آٹھ سو اڑتالیس کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد چودہ ہزار چار سو چونتیس ہوگئی ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد پچاس ہزار تین سو ستانوے ہوگئی ہے جن میں سے تین ہزار ایک سو ستانوے افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں بچے کورونا میں زیادہ مبتلا ہورہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک دن میں ایک سو اکیس بچے کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جبکہ لاہور میں اب تک چھے بچے کورونا سے انتقال کرچکے ہیں۔

دوسری طرف سندھ کے وزیر اعلی نے وفاقی حکومت سے دو ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس