Apr ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا میں شدت

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت آگئ ہے جس کا زور صوبہ پنجاب اور شہر لاہور میں زیادہ بتایا گیا ہے -

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید پانچ ہزار دو سو چونتیس مریضوں اور تراسی اموات کا اندراج کیا گیا۔

اس دوران اس موذی وبا سے ایک ہزار نو سو اکتیس افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔

پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کے چھپن ہزار تین سو سینتالیس ہوگئی ہے جن میں سے تین ہزار تین سو چوراسی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی مجموعی شرح دس اعشاریہ چار تین فیصد ہوگئ ہے۔

ادھر صوبہ پنجاب کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس صوبے میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی مجموعی شرح بارہ فیصد ہے لیکن شہر لاہور میں یہ شرح بیس فیصد ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت صوبہ پنجاب میں زیادہ ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں اب تک چھے ہزار چار سو پچاسی افراد کورونا سے مرچکے ہیں جبکہ پورے پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چودہ ہزار چھے سو تیرہ بتائی گئی ہے۔

ٹیگس