Apr ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  •  یوسف رضا گیلانی کی بحیثیت اپوزیشن لیڈر تقرری پر احتجاج

پاکستان سینیٹ کے اجلاس میں پیر کو اپوزیشن ارکان نے یوسف رضا گیلانی کی بحیثیت اپوزیشن لیڈر تقرری پر احتجاج کیا۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم ، سینیٹر یوسف رضا گیلانی جب ایوان میں حزب اختلاف کے لیڈر کی حیثیت سے بولنے کے لئے کھڑے ہوئے تو ، مسلم لیگ نون، جمیعت علمائے اسلام ف اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اراکین نے انھیں قائد حزب اختلاف مقرر کئے جانے پر سخت اعتراض اور احتجاج کیا۔

اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر شفیق ترین نے کہا کہ ہم تین جماعتوں کے اراکین کو یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف بنائے جانے پر اعتراض ہے اور ہم انہیں اپوزیشن کا لیڈر تسلیم نہیں کرتے ۔

مسلم لیگ نون کے سینیٹر اعظم تارڑ نے کہا کہ بارہ مارچ کو ایوان میں جو کچھ ہوا وہ شرمناک تھا۔

انھوں نے کہا کہ تین جماعتوں ، مسلم لیگ نون، جمیعت علمائے اسلام ف اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ستائیس ارکان اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس درمیان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر کبھی مشکل پیش آئی تو وہ حکومت کی جانب سے بھی بولیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کو ہم سب کو مل کے حل کرنا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی ترجمانی ہمارا فریضہ ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہم سب ایک ہیں ۔

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس