ہندوستان: ممبئی میں دھماکے اور آتش زدگی، چار فیکٹریاں جل کر راکھ
ہندوستان کے صنعتی دارالحکومت ممبئی میں دھماکوں اور بھیانک آتشزدگی سے چار ٹیکسٹائل فیکٹریاں جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ابلاغیاتی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح ممبئی کے علاقے بھیونڈی کے ایک لوم کارخانے میں تین زبردست دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکہ صبح سواپانچ بجے اور چھے بجے کے قریب لگاتار دو دھماکے ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر بریگیڈ کا ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ دھماکوں کے بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی اس فیکٹری کے ساتھ ہی تین دیگر فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ آگ لگنے کے اس واقعے میں چاروں فیکٹریاں جل کر راکھ ہوگئیں لیکن چونکہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری بند تھی اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔