کیریبین میں یکطرفہ اقدامات خطرناک نتائج کے حامل ہوں گے: پاکستان
پاکستان نے کیریبین کے علاقے میں امریکا کے خودسرانہ اقدامات کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے-
سحرنیوز/پاکستان: وینزویلا کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی دھمکیوں کے درمیان ، پاکستان نے کیریبین علاقے میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی یکطرفہ اقدام جو بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہو، خطرناک اور دوررس نتائج کا حامل ہو گا۔
پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے وینزویلا حکومت کے خط کے تعلق سے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ پاکستان، ونزوئلا کی جانب سے سلامتی کونسل کے صدر کے نام لکھے گئے مراسلوں اور اسی طرح بائیس دسمبر کو لکھے گئے خط کو بھی اہمیت دیتا ہے کہ جس میں موجودہ رونما ہونے والی تبدیلیوں اور علاقائی امن و استحکام کو درپیش ممکنہ خطرات کے بارے میں کاراکاس کے نقطہ ہائے نگاہ بیان کئے گئے ہیں-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے ملکوں کی سیاسی خودمختاری یا ارضی سالمیت کے خلاف خطرے یا طاقت کے استعمال کی ممانعت ، خاص طور پر ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے حوالے سے پاکستان نے اپنا موقف بیان کیا، اور کیریبین خطے میں فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔پاکستان کے نائب مستقل مندوب نے متنبہ کیا کہ کوئی بھی یکطرفہ اقدام جو ان بنیادی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہو، خطرناک صورتحال وجود میں آنے کا باعث بنیں گے کہ جس کے دور رس نتائج ہوں گے۔