Dec ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت نے نیتن یاہو کے امریکہ جانے کے لئے دوسرے راستے کا انتخاب کیوں کیا؟

فرانس کی جانب سے اپنی فضائی حدود سے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے طیارے کے گزرنے کی اجازت دے دیئے جانے کے باوجود صیہونی حکومت نے امریکہ جانے کے لئے دوسرے راستے کا انتخاب کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اطلاعات کے مطابق فرانس نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ جانے کے لئے اپنی فضائی حدود سے نیتن یاہو کے طیارے کو گزرنے کی اجازت دے دے گا لیکن صیہونی حکومت نے اس سفر کے لئے طولانی ترین راستے کو ترجیح دی ہے۔

صیہونی حکومت نے نیتن یاہو کے امریکی دورے  کے لئے فرانس کی فضا سے گزرنے کے بجائے متبادل اور طولانی راستے کا انتخاب ایسی حالت میں کیا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم کے دفتر کو فرانس کی تحریری موافقت مل گئی ہے لیکن بعض لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ طولانی ترین راستے کا انتخاب کیوں کیا گيا؟

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے اس فیصلے کی وجہ پیرس اور تل ابیب کے درمیان پائی جانے والی بے اعتمادی ہے۔

 

 

ٹیگس