پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر
پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے اسپتالوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے چار ہزار تین سو تیئس نئے مریضوں اور تینتالیس اموات کا اندراج کیا گیا ۔
اس دوران دو ہزار نو سو دو کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد چودہ ہزار آٹھ سو اکیس ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد اکسٹھ ہزار چار سو پچاس ہے جن میں سے تین ہزار پانچ سو ستاسی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق کورونا کی تیسری لہر میں متاثرین کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے ملک کے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کا زور صوبہ پنجاب میں زیادہ بتایا گیا جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کی نئی لہر میں بچے زیادہ مبتلا ہوئے ہیں۔