Apr ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں بھی کورونا کی دوسری لہر شدت کے ساتھ جاری

کورونا کی نئی لہر پاکستان میں بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔

پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے پانچ ہزار تین سو پچانوے نئے مریضوں اور ایک سو اٹھارہ اموات کا اندراج کیا گیا ۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد سات لاکھ انتالیس ہزار آٹھ سو اٹھارہ اور اموات کی تعداد پندرہ ہزار آٹھ سو بہتر ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورنا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد ستتر ہزار دو سو چورانوے ہوگئی ہے جن میں سے چار ہزار دو سو چھہتر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ کورونا کی نئی لہر میں مزید دو بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد نئی لہر میں دس سال سے کم عمر کے مرنے والے بچوں کی تعداد چوالیس ہوگئی ہے۔

اسلام آباد کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دس سال تک چوالیس بچے کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا میں مبتلا ہونے والے دس سال سے کم عمر کے بچوں کی تعداد سات ہزار باون ہوچکی ہے۔

ٹیگس