Apr ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • حکومت پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب کرلیا

حکومت پاکستان نے ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج سے مدد طلب کرلی ہے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ عوام احتیاطی تدابیر پرعمل نہیں کر رہے ہیں اور وبا تیزی کے ساتھ پھیلتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم نے احتیاط نہیں کی تو ہمیں بھی ویسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ لہر کے دوران شاید ہی کوئی ایس او پیز پر عمل کررہا ہے لہٰذا اب ہم سختی کریں گے اور میں نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی غرض سے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے سڑکوں پرآئے۔

ادھر پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ ملک کے نظام صحت پر دباؤ میں شدید اضافہ ہوا ہے اور آئی سی یو میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مثبت آنے کی شرح مسلسل دس فی صد یا اس سے زیادہ ہے اور بعض شہروں میں یہ تناسب بیس فی صد سے زیادہ ہوگیا ہے۔

ٹیگس