Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • مکمل ویکسینیشن کے بعد ہی پابندیاں ختم ہوں گی

پاکستان میں تمام شہریوں کو کورونا ویکسین لگ جانے تک پابندیاں ختم نہیں ہوں گی۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا کے سبھی ملکوں کے نظام صحت کو متاثر کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس عالمی وبا کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہوکے کام کرنا چاہئے ۔

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ملک کے سبھی شہریوں کو کورونا ویکسین لگ جانے تک کورونا پروٹوکول سے متعلق پابندیاں ختم نہیں کی جاسکتیں۔دوسری طرف پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلان کیا ہے  کہ سنیچر کو ملک میں کورونا ویکسین کی مزید دس لاکھ خوراکیں پہنچ گئی ہیں اور ویکسین کی سپلائی کا سلسلہ بغیر تعطل کے جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ جن اضلاع میں کورونا کا زور کم ہے وہاں پیر7 جون سے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار نو سو تئیس نئے مریضوں اور چوراسی اموات کا اندراج کیا گیا۔ اس کے مقابلے میں چار ہزار تین سو اسّی کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔

 

ٹیگس