نومنتخب ایرانی صدر کو پاکستانی وزیراعظم کی مبارک باد
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i388243-نومنتخب_ایرانی_صدر_کو_پاکستانی_وزیراعظم_کی_مبارک_باد
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • نومنتخب ایرانی صدر کو پاکستانی وزیراعظم کی مبارک باد

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ہمارے نمائند کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں اپنے محترم بھائی سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا تیرھواں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ وہ سید ابراہیم رئیسی کے تعاون سے دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی امن، ترقی اور پیشرفت کے حوالے سے پرامید ہیں۔افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے بھی ایرانی عوام کا صدر منتخب ہونے پر، سید ابراہیم رئیسی کو مبارک باد پیش اور کابل- تہران تعلقات میں مزید قربت کا امید ظاہر کی ہے۔ عبداللہ عبداللہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور ایران پڑوسی ملکوں کی حیثیت سے دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور لسانی رشتوں کے حامل ہیں۔