Jun ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
  • قومی اسمبلی نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی

پاکستان قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی مخالفت کارگر ثابت نہیں ہوئی اور اسکی تحریک کثرت آراء سے منظور کر لی گئی۔

قومی اسمبلی نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی، تحریک کےحق میں 172اور مخالفت میں 138 ووٹ آئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں شروع ہوا جس کے بعد اسمبلی اجلاس کی سربراہی اسد قیصر نے سنبھال لی اور قاسم سوری گنتی کے لیے ارکان میں شامل ہوگئے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اپوزیشن اراکین بھی موجود ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا جس کی اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔

ایوان نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کی زبانی منظوری لی جسے نواب تالپور نے چیلنج کر دیا جس کے بعد اسپیکر نے گنتی کرنے کی ہدایت کردی۔

ایوان میں گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کو شق وار کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 172 ووٹ آئے جبکہ 138 ووٹ تحریک کخلائف آئے۔

ایوان میں تحریک کی منظوری کے بعد فنانس بل 2021 کی شق وار منظوری لینے کا عمل شروع کیا گیا۔

ٹیگس