Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کا دھرنا ختم

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حکومتی وفد اور اپوزیشن قیادت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں 14 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی سربراہی میں حکومتی وفد بجلی روڈ تھانے پہنچے جہاں انہوں نےاپوزیشن کے17ایم پی ایز کےخلاف ایف آئی آرواپس لی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی ۔

بلوچستان اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف ملک سکندر نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن ارکان کے خلاف مقدمات واپس لے لیے جس پر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ سے متعلق تحفظات دور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے باہر ہنگامے کے بعد اپوزیشن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ٹیگس