پاکستان میں بم دھماکہ، 4 ہلاک و زخمی
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دستی بم کے ایک حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ مشرقی کوئٹہ کے بائی پاس علاقے میں ہوا۔
پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح دہشت گردوں نے فٹ پاتھ پر خرید و فروخت کرنے والے افراد پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کر دیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اتوار کے روز بھی شہر کوئٹہ میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں اور اس طرح کے بڑھتے ہوئے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کوئٹہ میں سیکورٹی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں اور سیکورٹی کے افراد گشت لگا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں اتوار کے روز بھی ہونے والے دو دھماکوں میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور چودہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔