Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی صورتحال

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چار ہزار پچھتر افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اور اکیانوے کورونا کے مریض جان کی بازی ہار گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار آٹھ سو ستاون مریض شفایاب ہوئے ۔پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح چھے اعشاریہ سات نو فیصد بتائی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد گیارہ لاکھ اکتیس ہزار چھے سو انسٹھ بتائی گئی ہے جن میں سے پچیس ہزار چورانوے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، اکیانوے ہزار چھیالس کورونا کے مریض زیر علاج ہیں اور دس لاکھ پندرہ ہزار پانچ سو انیس کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

ٹیگس