پاکستان افغان سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ
افغانستان سے ملنے والی سرحد کے قریب پاکستانی سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ سرحدی پٹی کے علاقے لوئردیر میں واقع ایک چیک پوسٹ کو دہشت گردوں نے اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔
پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کیے جانے کی مذمت کی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ افغاستان میں بحران کے آغاز کے بعد سے پاکستان نے اپنی سرحدوں پر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کردیئے ہیں۔
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ طالبان نے پاکستان کے خلاف افغانستان سرزمین استعمال نہ ہونے دینے کا یقین دلایا ہے۔