Oct ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ڈینگی بخار کا قہر

پاکستان میں ڈینگی بخار کا قہر جاری ہے ۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور سمیت پورے پاکستان میں ڈینگی کے نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پشاور میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے چار سو اڑتیس نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے اسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مزید ایک سو سات مریض اسپتالوں میں لائے گئے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید چونسٹھ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ ڈینگی کے تعلق سے طبی ہدایات کی خلاف ورزی پر پانچ سو مقامات سیل کئے گئے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے مزید چار سو بارہ مریض اسپتالوں میں لائے گئے۔ کراچی میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جناح اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مزید چھے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس