Nov ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ممکنہ طور پر اومی کرون ویریئنٹ پہنچنے پر وفاقی وزیر اسد عمر کا انتباہ

پاکستان کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ انتہائی خطرناک ہے اور یہ جیسے دنیا میں پھیل رہا ہے، پاکستان میں بھی ضرور آئے گا جسے روکا نہیں جا سکتا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم سے متعلق این سی او سی نے کچھ فیصلے کیے ہیں، کورونا کا نیا ویرئینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے ویرئینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، این سی او سی میں تمام فیصلے مستقبل کو سامنے رکھ کر کیے جائیں گے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والوں کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں، تمام اقدامات کر کے کورونا کی نئی قسم میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔ وائرس کی جینیتاتی تبدیلیاں بہت آرہی ہیں اور یہ زیادہ خطر ناک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اومی کرون کے داخلے کو مشکل بنانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے، کروڑوں ویکسین لگوا چکے ہیں اور ابھی کروڑوں باقی ہیں۔

 

ٹیگس