Dec ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستانی طالبان کا جنگ بندی میں توسیع سے انکار

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حکومت کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع سے انکار کردیا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کے ساتھ ایک ماہ تک جاری رہنے والی جنگ بندی میں توسیع کرنے سے انکار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت پہلے سے کیے گئے فیصلوں پر عمل کرنے میں ناکام رہی۔

ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چھے نکاتی معاہدے کی تفصیلات بتائی گئی ہیں جس میں کہا گیا کہ ان کا پچیس اکتوبر دوہزار اکیس کو اسلامی امارت افغانستان کی حمایت سے حکومت کے ساتھ سمجھوتہ ہوا تھا۔معاہدے کے مطابق دونوں فریقوں نے قبول کیا تھا کہ آئی ای اے ثالث کا کردار ادا کرے گی اور دونوں فریق پانچ رکنی کمیٹیاں تشکیل دیں گے جو ثالث کی نگرانی میں آئندہ کے لائحہ عمل اور دونوں جانب کے مطالبات پر بات چیت کریں گی۔بیان کے مطابق حکومت نہ صرف فریقین کے درمیان طے شدہ فیصلوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی بلکہ اس کے بجائے سیکیورٹی دستوں نے ڈیرہ اسمٰعیل خان، لکی مروت، سوات، باجوڑ، صوابی اور شمالی وزیرستان میں چھاپے مار کر عسکریت پسندوں کو ہلاک اور حراست میں لے لیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کا کہنا تھا کہ ’ان حالات میں جنگ بندی میں توسیع ممکن نہیں ہے‘۔

ٹیگس