Dec ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے سترہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں اتوار کو ووٹ ڈالے گئے۔

 پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، مالا کنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، کرک، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، چارسدہ، ہنگو اور مہمند میں بلدیاتی الیکشن میں ووٹنگ کاعمال صبح سات بجے شروع ہوا اور شام پانچ بجے تک جاری رہا ۔

 سٹی مئیر اور تحصیل چیئرمین کی نشستوں کے لیے چھے سو نواسی، ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پر انیس ہزاردو سو پچاسی ، خواتین کی نشستوں پر تین ہزار آٹھ سو ستر، مزدور اور کسان کی نشستوں کے لیے سات ہزاردوسو اٹھائیس، یوتھ نشستوں پر چھے  ہزار گیارہ اور اقلیتی نشستوں پر دو سو ترانوے امیدوار میدان میں تھے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے نرمی خیل میں سنیچر کی رات دیر گئے تین پولنگ اسٹیشنوں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے پولنگ کا سامان اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

الیکشن کمشنر بنوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے یہ تینوں پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے تھے۔

بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ملتوی کردی گئی ہے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 

 

ٹیگس