حضرت امام حسین (ع) ہمارا آئیڈیل : عمران خان
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے حضرت امام حسین علیہ السلام کو اپنا آئیڈیل قرار دیا ہے۔
عمران خان نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے موقع پر ٹویٹ کیا کہ آج ہم غداری کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں اور حضرت امام حسین علیہ السلام ہماری طاقت کا منبع ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق، عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا: ”کربلا میں دشمنوں کی تعداد بہت زیادہ تھی لیکن حضرت امام حسین علیہ السلام، انکے اہل بیت اور پیروکاروں نے اپنی جان قربان کر دی تاکہ لوگوں کے سامنے حق اور باطل میں فرق واضح کر دیں۔“
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کو اپنے لئے مثالی کردار قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کی کابینہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا دوسرا اجلاس گزشتہ جمعرات کو منعقد ہوا تھا جسے ڈپٹی اسپیکر نے آج اتوار تک ملتوی کر دیا تھا۔ تاہم پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پرآج قومی اسمبلی تحلیل کردی۔