پاکستان: اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفی
Apr ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۳ Asia/Tehran
پاکستان کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفی ہوگئے۔
پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفیٰ ہوگئے۔ ایوان کی کارروائی ایاز صادق کے سپرد کردی گئی۔ ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔
تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیے منعقدہ قومی اسمبلی کا اجلاس نمازِ عشاء کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا جو ڈیڈ لائن سے کچھ دیر قبل دوبارہ ہوا۔
اجلاس شروع ہوتے ہی اسد قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں جبکہ ایوان کی کارروائی ایاز صادق کے سپرد کی۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے استعفیٰ دیدیا۔