پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس تاخیر کا شکار
اس وقت پاکستان کی سیاست کا مرکز لاہور بنا ہوا ہے جہاں وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے اراکین اسمبلی پہنچ چکے ہیں ۔
رپورٹوں کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر ہے جس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اجلاس ڈپٹی اسپیکر کی صدارت میں ہونا ہے اور پی ٹی آئی نے ان پر اجلاس میں غیر ضروری تاخیر کا الزام لگایا ہے۔
اجلاس میں تاخیر کی خبریں ایسی حالت میں مل رہی ہیں کہ وزیر اعلی کے عہدے کے دونوں امیدوار حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہی کے بھی اسمبلی پہنچ جانے کی خبریں ملی تھیں ۔ اسی کے ساتھ رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی اور قاف لیگ کے ایک سو چھیاسی امیدواروں کو اسمبلی کے کمیٹی روم میں پہنچا دیا گیا ہے ۔لاہور میں خاص طور پر پنجاب اسمبلی کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے ۔ اسی کے ساتھ دونوں فریقوں کی جانب سے ایک دوسرے کے اراکین کو خریدنے کی کوششوں کا بھی الزام لگایا جارہا ہے۔