Aug ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پر حملہ، 4 افراد جاں بحق

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، جس کی زد میں آ کر بھائی اور بھتیجے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی تحصیل میدان میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت اپنے آبائی علاقے جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں ایک پولیس اہلکار نصیر اور لیویز اہلکار بادشاہ شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اے ملک لیاقت کا بھائی جہان عالم اور بھتیجا یاسر بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔

تحریک انصاف  نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

 

 

ٹیگس