Oct ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہے: شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے یوم سیاہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے یوم سیاہ کے موقع پر کہا ہے کہ 27 اکتوبر کشمیریوں کی ہمت اور عزم کے اظہار کا دن ہے، آزادی کی خواہش کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ستائیس اکتوبر کشمیریوں کی ہمت اور عزم کے اظہار کا دن ہے، کشمیری 75 سال سے ہندوستان کی فورسز کے خلاف کھڑے ہیں، آج پاکستانی عوام کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کا اپنے ٹوئٹ میں دعوی کیا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستانی شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کرتے ہیں، دنیا کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔

یاد رہے کہ ہر سال 27 اکتوبر کو کشمیری ساری دنیا میں یوم سیاہ مناتے ہیں، 27 اکتوبر 1947ءکو ہندوستانی افواج کشمیر میں داخل ہوئی تھیں۔

ٹیگس