پاکستان نے کی شاہ چراغ کے حرم میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i413253-پاکستان_نے_کی_شاہ_چراغ_کے_حرم_میں_دہشت_گردانہ_حملے_کی_مذمت
پاکستان نے حضرت شاہ چراغ کے حرم میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان نے کی شاہ چراغ کے حرم میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

پاکستان نے حضرت شاہ چراغ کے حرم میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

پاکستان نے ایران کے شہر شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے حرم میں دہشت گردوں کے حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہ پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہیں، پاکستان دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک تکفیری دہشتگرد نے بدھ کی شام مقامی وقت کے مطابق 17  بج کر 45 منٹ پر حضرت شاہ چراغ کے روضے پر فائرنگ کردی۔

اس دہشت گردانہ واقعے میں اب تک 15 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ، دہشتگرد گروہ داعش نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی۔