پاکستان کے وزیر اعظم کا عمران خان پر بڑا الزام
Dec ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے اقتدار کے لیے ملکی بنیادیں تک کمزور کرسکتے ہیں۔
سحر نیوز/ پاکستان: عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت پر حملوں کا تسلسل ہے، عمران خان کی سیاست کا مقصد اقتدار میں اپنا راستہ بنانا ہے، چاہے اس سے ملک کی بنیادیں کمزور ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ اس ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آرمی چیف پر ڈبل گیم کرنے کا سنگین الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے نواز شریف کے ساتھ مل کر عدم اعتماد کی سازش کی تھی ۔