کرکٹ، پاکستان کی ویمن ٹیم کو شکست، سریز آسٹریلیا نے جیت لی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i417311-کرکٹ_پاکستان_کی_ویمن_ٹیم_کو_شکست_سریز_آسٹریلیا_نے_جیت_لی
آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو ایک سو ایک رن سے ہرا کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • کرکٹ، پاکستان کی ویمن ٹیم کو شکست، سریز آسٹریلیا نے جیت لی

آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو ایک سو ایک رن سے ہرا کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

سحر نیوز/ پاکستان: سڈنی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر تین سو چھتیس رنز بنائے۔ پاکستان کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی اور مقررہ پچاس اوورز میں صرف دو سو پینتیس رن ہی بناسکی جبکہ اس کے تین کھلاڑی ابھی باقی تھے۔
آسٹریلیا کی بیتھ مونی نے ایک سو تینتیس جبکہ میگ لیننگ نے بہتررن بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے تین، ندا ڈار اور ڈیانا بیگ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔