Feb ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • فوج اور سپاہ کا اتحاد دشمن کے خوف و ہراس کا باعث، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی توانائی اور فوج و سپاہ کا اتحاد و یکجہتی دشمن کے خوف و ہراس بڑھنے اور ایرانی قوم میں عزم و حوصلہ مزید بلند ہونے کا باعث بنی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے جنوب مغربی ایران کے صوبے خوزستان کے شہر دزفول میں مسلح افواج کے کمانڈروں کی تقریب سے اپنے خطاب میں ایرانی فوج اور سپاہ کے کمانڈروں کی خدمات کو سراہا ۔ انھوں نے فوج اور سپاہ کو ایران کے نظام اسلام کے لئے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی فوج اور سپاہ نے ملک کی سرحدوں کی پاسداری میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا اور میدان عمل میں ہمیشہ سرگرم رہی ہیں۔

اس موقع پر فوج کے کماںڈر جنرل سید عبد الرحیم موسوی نے بھی کہا کہ دشمن ہمیشہ ملکوں کی آزادی ختم اور ان پر تسلط جمانے کے درپے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دشمن ایران جیسے آزاد ملک کی بڑھتی ہوئی عزت و آزادی کو برداشت نہیں کرپاتا اس لئے وہ ایران کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کی کوششوں میں لگا رہتا ہے جبکہ ایران کی مسلح افواج اور عوام دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  

ٹیگس