عدلیہ سے اظہار یکجہتی کےلئے پی ٹی آئی کی ریلی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i419106-عدلیہ_سے_اظہار_یکجہتی_کےلئے_پی_ٹی_آئی_کی_ریلی
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج زمان پارک لاہور سے دوپہر ایک بجے ریلی نکالی جائے گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • عدلیہ سے اظہار یکجہتی کےلئے پی ٹی آئی کی ریلی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج زمان پارک لاہور سے دوپہر ایک بجے ریلی نکالی جائے گی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی انتخابی مہم کے آغاز کے لیے آج زمان پارک سے داتا دربار تک نکالی جانے والی ریلی عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے نام کرنےکا اعلان کیا ہے جبکہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز ہفتے تک مؤخر کر دیا۔

ریلی فیروز پور روڈ سے ہوتی ہوئی داتا دربار پر ختم ہوگی، عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریلی آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کا اصلی شیر آج زمان پارک سے نکلے گا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے ریلی سے متعلق پی ٹی آئی کو خط لکھ کر موجودہ صورتحال میں زیادہ حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔