پاکستان؛ سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 اہلکار جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i423358-پاکستان_سیکیورٹی_فورسز_کی_چیک_پوسٹ_پر_فائرنگ_سے_4_اہلکار_جاں_بحق
پولیس نے حملہ آور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پولیس نے حملہ آور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار کی موت ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

پولیس کی جانب سے حملہ آور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دانہ سر کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

عبد القدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔