Jul ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستانی کی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ اعلی سطحی ایرانی سیاسی اور فوجی شخصیات سے ملاقات کریں گے-

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر آج اعلی رتبہ فوجی وفد کے ہمراہ دو روزے دورہ پر تہران پہنچے ہیں- ایسنا کی رپورٹ کے مطابق جنرل عاصم منیر اور ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کے درمیان ملاقات انجام پائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات میں مضبوطی، دفاع اور باہمی تعاون کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گذشتہ سال کے اواخر میں پاک فوج کی قیادت سنبھالنے کے بعد جنرل عاصم منیر کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان گذشتہ برسوں کے دوران دفاعی تعاون میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے- ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاکستان کا دورہ کرکے وہاں کے اعلی حکام سے ملاقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا تھا-

 

ٹیگس