اسلام آباد میں طوفانی بارش، دیوار گرنے سے 11 افراد کی موت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i423888-اسلام_آباد_میں_طوفانی_بارش_دیوار_گرنے_سے_11_افراد_کی_موت
اسلام آباد میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے ایک عمارت کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 11 افراد کی موت واقع ہوگئ جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں طوفانی بارش، دیوار گرنے سے 11 افراد کی موت

اسلام آباد میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے ایک عمارت کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 11 افراد کی موت واقع ہوگئ جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے ایک عمارت کی دیوار گرنے سے 11 افراد موت کی نیند سوگئے اور 6 دیگر زخمی ہوئے ہيں۔ دیوار گرنے کا یہ واقعہ نون پولیس اسٹیشن کی حدود میں بتایا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور ہلاک شدہ افراد کی لاشوں کو ملبے کے ڈھیر سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں زیادہ تر افراد مزدور تھے جب کہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کے نتیجے میں پمز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔