کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم ہندوستان جائے گی
Aug ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے سلسلے میں حکومت پاکستان نے اپنی قومی ٹیم کو ہندوستان جانے کی اجازت دے دی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل اور سیاست علیحدہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک ہند تعلقات انٹرنیشنل اسپورٹس کی راہ میں حائل نہیں ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان میں سیکیورٹی پر تحفظات برقرار ہیں، آئی سی سی اور ہندوستانی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے ہندوستان میں پاکستان ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی حاصل ہوگی۔
خیال رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گا۔ ایونٹ میں پاک ہند مقابلہ 14 اکتوبر کو ہو گا۔