Aug ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: خودکش حملہ اور فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں خدکی میں چیکنگ ٹیم پر خود کش حملہ کیا گیا۔ خود کش دھماکے میں راہ گیر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ فورسز نے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ صوابی علاقے میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب پشاور میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ تحقیقاتی ٹیم کاکہنا ہے کہ حملہ آور پولیس ٹیم پرحملے کے لیے پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے۔ دہشت گردوں نے قریب سے پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق جائے وقوعہ سے کلاشنکوف کی گولیوں کے خول ملے ہیں۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد کھیتوں سے ہوتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دہشت گردی کے واقعہ سے متعلق سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

ٹیگس